کوئٹہ گلیڈیٹرز اور جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے درمیان پارٹنر شپ ہوگئی.

 

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹرز

اور جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے درمیان پارٹنر شپ ہوگئی

لاہور کے نجی ہوٹل میں کوئٹہ گلیڈیٹرز نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت طے پاگئی ،،

جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کوئٹہ گلیڈیٹرز کو پی ایس ایل 9 میں سپانسر کرے گا جبکہ دونوں کمپنیز نے مل کر عہد کیا کہ اس پارٹنر شپ کو گزرتے سال کے ساتھ مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز کی جانب سے چئیرمین عمر گروپ آف کمپنیز ندیم عمر اور سہیل عمر نے شرکت کی جبکہ پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی اور جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کی طرف سے ڈاکٹر عامر سلیم زادے،

ڈاکٹر سعید گولکر اور ڈاکٹر ایمان ظفر نے بھی ایونٹ میں شرکت کی ۔کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مالک ندیم عمر نے جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا

کہ کوئٹہ گلیڈیٹرز ہمیشہ ڈومیسٹک کو ترجیح دیتی رہی ہے اپنے کھلاڑیوں کی فلاح پر بھی کام کرتی رہی ہے اور جے ٹی اے کا کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہیں امید ہے اس پارٹنر شپ سے تعلقات مزید استوار ہوسکیں گے،،،

اس موقع پر پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے کوئٹہ گلیڈیٹرز اور جے ٹی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز چیمپئن ٹیم ہے یہ اپنے لوگوں کا بہت خیال رکھتی ہے،

جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر سلیم زادے نے ندیم عمر کا شکریہ ادا کیا اور کہ کہ ندیم عمر ہمیشہ سے ہی کرکٹ کی پروموشن کرتے رہتے ہیں

پی ایس ایل ایک برانڈ ہے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ معاہدہ کرکے جے ٹی اے انویسٹمنٹ کو بہت فروغ ملے گا اور فائدہ بھی ہوگا،

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈیٹرز چیمپئن ٹیم ہے اسکی قیادت پاکستانی سابق کپتان کررہے ہیں اور اس مرتبہ جو اسکواڈ کوئٹہ گلیڈیٹرز نے پک کیا ہے اس سے لگ تو یہی رہا ہے کہ اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈیٹرز میچز جیتے گی

 

 

 

error: Content is protected !!