پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی کو برطرف کرنے کا فیصلہ معطل

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی کو برطرف کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سمیع برنی کو برطرف کرنے کے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا فیصلہ معطل کردیا اور کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سمیع برنی کی برطرفی کے خلاف کیس کی مزید سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سمیع برنی نے تفضل رضوی ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے 5 دسمبر کو برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جسے کالعدم قرار دیا جائے۔

 

 

 

تعارف: News Editor