حسن علی نے ٹیم کو جوائن کرلیا، وسیم جونیئر بھی ری ہیب کیلئے دبئی میں رہینگے

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی آج صبح پاکستان سے دبئی پہنچے اور  ایشیا کپ کے لیے یو اے ای میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔

 

یاد رہے کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں، حسن علی کو وسیم جونئیر کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔تاہم فاسٹ بولر وسیم جونئیر   اسکواڈ کے ہمراہ دبئی رہیں گے  ٹیم منجمنٹ کا کہنا  ہے کہ  وسیم  اسکواڈ کے ہمراہ دبئی رہ کر ری ہیب کریں گے۔

error: Content is protected !!