لیاری اسٹارز نے انٹر ڈویژنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2023 جیت لی.

 

لیاری اسٹارز نے انٹر ڈویژنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2023جیت لی۔

کراچی نے دوسری اور حیدرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لیاری کے باکسرز نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی شناخت کو اجاگر کیا۔بریگیڈیئرعاصم اشرف

 

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سیکٹر کمانڈر عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ بریگیڈیئرعاصم اشرف نے کہا ہے کہ لیاری کے باکسرز اور فٹبالرز نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سبز حلالی پرچم کو بلند اور شناخت کو اجاگرکیا۔

اور 17سال بعد لیاری کے باکسرز نے پاکستان کے لیئے میڈلزجیت کراس بات کو واضح کیا کے لیاری میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں وہ سندھ باکسنگ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان رینجرز سندھ کے تعاون سے پیپلز اسپورٹس

کمپلیکس لیاری میں 3روزہ لیاری انٹر ڈویژنل باکسنگ چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلوں کے اختتام پر تقسیم ہے انعامات کے موقع پر شاعقین ہے باکسرز سے کتاب کر رہے تھے

انہوں نے کہا کے یہ کے لوگوں کی پہچان اسپورٹس ہے اس موقع پرسندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ، سینئر نائب صدر عابد حسیب بروھی،وینگ کمانڈر 92ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ شہزادہ گلفراز احمد،

لیاری ٹاؤن کے چیئرمین ناصر کریم،سابق اولمپین مہر اللہ، عبدالرشید قمبرانی،عبدالخالق،زوہیب رشیدودیگر مجود تھے،جب کے ریفری وججزکے فرائض شیر محمد،رستم بلوچ، فدا حسین،

عظمہ قمر،جب کے جیوری کے فرائض محمد یونس پٹھان نے انجام دیئیتین روزہ مقابلوں میں کراچی،حیدرآباد،میرپورخاض،شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ،سکھراورلیاری اسٹار کے 105مردوخواتین باکسرز نے حصہ لیا کل 90مقابلے ہوئے۔

فائنل مقابلوں کے نتائج یہ ہیں لیاری اسٹارز نے 9گولڈلے کر پہلی،کراچی نے 3گولڈ کے ساتھ دوسری اور حیدرآبادنے 2گولڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی

جس کی تفصیل یہ ہے۔یوتھ کلاس کے51کلوگرام میں عمر(لیاری اسٹار)نے عمید علی(کراچی)کو 1-4سے،54کلوگرام میںسمیر(لیاری اسٹارز)نے عادل(کراچی)کو0-5سے،

57کلوگرام میں حمید علی (کراچی)نے سیف علی(لیاری اسٹارز)کو 2-3سے،60کلوگرام میں مجاہدآفریدی(لیاری اسٹارز)نے میراج(کراچی) کو0-

5سے،سینئرکلاس کے 48کلوگرام میں واجدعلی(سکھر)نےتابش(لیاری اسٹارز)کو2-3سے،51کلوگرام میں عمرفاروق(بینظیرآباد)نے جنیدٹائیگر(کراچی)کو 1-4سے،

54کلوگرام میں نبیل(لیاری اسٹارز)نے عمیر حمزہ (کراچی) کو0-5سے،57کلوگرام میں عطااللہ(حیدرآباد)نے زاہدشاہ (بینظیرآباد) کو0-5سے،

60کلوگرام میں احسان(لیاری اسٹارز)نے عطااللہ (میرپورخاص) کو0-5سے،63.5کلوگرام میں اسامہ(لیاری اسٹارز)نے عامر علی (سکھر) کو0-5سے،67کلوگرام میں نجیب(لیاری اسٹارز)نے ذیشان(حیدرآباد)کو1-

4سے،71کلوگرام میں زرارشاہ(حیدرآباد)نے زاہد علی(سکھر)کو1-4سے۔جب کے خواتین مقابلوں میں 48کلوگرام میں سمن(بینظیرآباد)نے عائشہ (لیاری اسٹارز) کو1-4سے،

51کلوگرام میں گوہرتاج(لیاری اسٹارز)نے عالیہ سومرو (کراچی) کو2-3سے،54کلوگرام میں رابعہ(میرپورخاص)نے سہر (لیاری اسٹارز) کو2-3سے ہرادیااس موقع پر شائقین باکسرکی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

 

error: Content is protected !!