انٹر اسکول بوائز کرکٹ؛ جی بی ایس ایس علامہ اقبال اسکول نے ٹائٹل جیت لیا۔

انٹر اسکول بوائز کرکٹ؛ جی بی ایس ایس علامہ اقبال اسکول نے ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں جی بی ایس ایس اینگلو اوریئنٹل کو 97 رنز سے شکست۔عرفان میں آف دی فائنل قرار پائے۔

مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سینٹرل مشرف علی راجپوت نے انعامات تقسیم کیئے۔

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) 20 سال کے ایک طویل عرصہ کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سینٹرل کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر اسکول بوائز T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جی بی ایس ایس علامہ اقبال اسکول کے آل راونڈر محمد عرفان کی شاندار

آل راونڈ کھیل 60 رنز اور 3 وکٹوں کے حصول کی بدولت مدمقابل جی بی ایس ایس اینگلو اوریئنٹل اسکول ( فیڈرل بی ایریا) کو بکطرفہ مقابلے میں 97رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر   مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سینٹرل مشرف علی راجپوت نے مقبول آرائیں صدر (  PSOA). عظمت پاشا صدر( PSOAKC) ٹورنامنٹ  کےجیف آرگنائزر ڈپٹی( DEO) سینٹرل طارق علی۔

اسسٹینٹ جیف آرگنائزر اور فوکل پرسن سید نوید (DEOC). مس نگہت دلشاد احمر کنوینر اسپورٹس۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز علی رضا۔ امیرالدی انصاری اور جاوید علی(SMS) کے ہمراہ انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقع پر سپر وائزر انوارالرحمان۔محمد ریحان ۔ آصف آغا۔محمد حارث۔ محمد سلیم۔ محمد میرج,عمار, زین الرحمان ۔ عابد الہی اور محمد علی بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مشرف علی راجپوت نے اپنے مختصر خطاب میں کہا اسکول کرکٹ کو نرسری کا درجہ حاصل اور اس کرکٹ سے پاکستان کو لیچئنڈری جاوید میانداد۔ حنیف محمد۔ یونس خان, حسن رضا, شاہد افریدی, شاداب کبیر اور بابر اعظم جیسے اسٹار ملے ہیں

میں یہاں پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سینٹرل کے زیر اہتمام 20 سال کے بعد32 ٹیموں پر مشتمل انٹر اسکول ٹور نامنٹ کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر چیف آرگنائزر طارق علی اور اسسٹینٹ چیف آرگنائزر اور فوکل پرسن اسپورٹس سید نوید اور جملہ آفیشلز کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہون اور امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ اب جاری رہےگا۔

قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میں جی بی ایس ایس علامہ اقبال اسکول نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ محمد عرفان نے عمدہ نصف سینچری 60 رنز میں 7 چوکے اور 2 چھ کے لگائے۔

بشیر نے 23 رنز ناٹ آوٹ میں 4 چوکے رسید کیئے۔ جواب میں جی بی ایس ایس اینکلیو اوریئنٹل اسکول کی ٹیم صرف 62 رنز پر ڈھیر ہوگئ۔ واصف اور محمد فیضان 14۔14 رنز ہی بنا سکے۔ بشیر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر سرد 4 رنز کے 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا جبکہ عرفان نے عمدہ بیٹنگ کے بعد بولنگ میں 3 کھلاڑیوں۔ کو نشانا بنایا۔

آخر میں مہمان۔ خصوصی مشرف علی راجپوت نے انٹر اسکول ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی جی بی ایس ایس علامہ اقبال اسکول کے کپتان کو جبکہ  رنراپ ٹرافی جی بی ایس ایس اینگلو اوریئنٹل اسکول کو دی۔

فائنل کا میں آف دی میچ محمد عرفان  دیا۔ جبکہ فہد آفریدی( جی بی ایس ایس اسکول ایف سی ایریا) کو سب سے بڑی انفرادی نانک 125 رنز ناٹ اوٹ پر کٹ بیگ دیا جبکہ بیسٹ بولر کا ایوارڈ جی بی ایس ایس اسکول لیاقت آباد نمبر 4 کے عالیان (11 وکٹیں) کو دیا اس کے علاوہ مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!