پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا.

 

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اسامہ میر، محمد عباس آفریدی اور حسیب اللہ پہلی بار سکواڈ کا حصہ بنے۔

 

صاحبزادہ فرحان، اعظم خان اور ابرار احمد کی ٹیم میں واپسی

شاہین شاہ آفریدی پہلی بار پاکستان کی قیادت کریں گے

سیریز 12 سے 21 جنوری 2024 تک ہوگی

لاہور، 19 دسمبر 2023:ء

 

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس آفریدی، وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ اور لیگ اسپنر اسامہ میر نے ڈومیسٹک سیزن کے دوران شاندار کارکردگی کے بعد T20I ٹیم میں پہلی مرتبہ شمولیت اختیار کی ہے۔

صاحبزادہ فرحان، جنہوں نے 2018 میں پاکستان کے لیے اپنا T20I ڈیبیو کیا تھا، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 24-2023 میں بہتیریں کاردگی کے بعد اسکواڈ میں واپس آئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی پہلی بار پاکستان اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کی تیاریوں میں مدد کرے گی جو جون 2024 میں ہوگا۔

وہاب ریاض کی سربراہی میں نیشنل مینزسلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جو کہ پانچ میچوں پر مشتمل ہوگا، جو 12 جنوری سے 21 جنوری 2024 تک چار مقامات آکلینڈ، ہیملٹن، ڈیونیڈن اور کرائسٹ چرچ پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا کے دورے کے فوراً بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا، جس میں آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2024 تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ 3 جنوری 2024 کو لاہور سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا، جبکہ وہ کھلاڑی جو اس وقت ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا میں ہیں، 8 جنوری 2024 کو ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

پشاور کی نمائندگی کرنے والے محمد عباس آفریدی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 16.43 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ڈومیسٹک سیزن کے دوران، وہ پاکستان کپ کے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بنے انہوں نے سات میچوں میں 15 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کو HBL PSL 8 کا ابھرتا ہوا کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے عباس نے 16.17 کی اوسط سے 23 وکٹیں حاصل کیں۔ لیگ اسپنر اسامہ میر کو پہلی بار T20I کے لیے بلایا گیا ہے، انہوں نے اس سال پاکستان کے لیے ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور اس فارمیٹ میں اب تک 12 میچز کھیل چکے ہیں۔

حسیب اللہ نے ڈومیسٹک سیزن کے دوران اپنی پرفارمنس سے متاثر کرنے کے بعد اپنا پہلا کال اپ حاصل کیا۔ انہیں اس سال کے پاکستان کپ کے دوران شاندار کارکردگی پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے سات میچوں میں 326 رنز بنائے جن میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل تھی اور وکٹ کے پیچھے 10 شکار کیے تھے۔

پشاور کے ٹاپ آرڈر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 12 میچوں میں 492 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں اسکور کیں اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ انفرادی باؤنڈریز (55 چوکے اور 29 چھکے) لگائیں۔ ابرار احمد کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اعظم خان، جنہوں نے آخری بار مارچ 2023 میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی ان کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے چھ فاسٹ بولرز عامر جمال، زمان خان، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی اور شاہین آفریدی کو شامل کیا ہے۔

نسیم شاہ، احسان اللہ اور شاداب خان انجری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ شان مسعود، محمد حارث اور فہیم اشرف جو گزشتہ دو طرفہ سیریز کے دوران پاکستان کے سکواڈ کا حصہ تھے اس سیریز کے لئے سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑی روانگی سے قبل تربیتی کیمپ کے لیے جمع ہوں گے۔ کیمپ 28 دسمبر 2023 سے 3 جنوری 2024 تک لاہور میں ہوگا۔ کیمپ کے لیے نو اضافی کھلاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے جن میں محمد حارث، عارف یعقوب، محمد عمران، محمد عامر خان، سجاد علی جونیئر، شہاب خان، احمد شہزاد، کامران غلام اور عمیر بن یوسف شامل ہیں۔

سکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر، زمان خان۔

شیڈول:
پہلا ٹی ٹوئنٹی – 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ

دوسرا ٹی ٹوئنٹی – 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن

تیسرا ٹی ٹوئنٹی – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن

چوتھا ٹی ٹوئنٹی – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

پانچواں ٹی ٹوئنٹی – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

 

 

error: Content is protected !!