خیبر پختونخواآرچری ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،حاجی شرافت اللہ صدر اور سرفراز خان سیکرٹری منتخب ہوگئے

 

 

خیبر پختونخواآرچری ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،حاجی شرافت اللہ صدر اور سرفراز خان سیکرٹری منتخب ہوگئے

خیبر پختونخواآرچری ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،پیر عاد شاہ چیئرمین ،حاجی شرافت اللہ صدر اور سرفراز خان سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔گزشتہ روز پشاور میں خیبرپختونخواآرچری ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا،جس میں پشاور،بنوں،ملاکنڈ،کوہاٹ،ہزارہ سمیت مختلف اضلاع وریجن سے عہدیداروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان میں آرچری کے بانی اور فیڈریشن کے

سیکرٹری جنرل وصال محمد خان ،صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری کاشف انور اور صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے نواب علی بھی موجود تھے ۔اجلاس میں خیبر پختونخواآرچری ایسوسی ایشن کی کابینہ کے آئندہ چار سال کیلئے نے عہدیداروں کا انتخاب متفقہ طور پر عمل میں لایاگیا۔صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونیوالے پریس ریلیز کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے

پیرعادل شاہ خیبر پختونخواآرچری ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہونگے،جبکہ صدر حاجی شرافت اللہ ،سیکرٹری جنرل سرفراز خان سمیت سینئر نائب صدر حسیب احمد خان ،نائب صدور اصغر خان ،مس سومیہ ،مس بے مثال ،محمد حنیف،ایسوسی ایٹ سیکرٹری فائزہ بی بی اور فنانس سیکرٹری عمران خان ہونگے اور اسی طرح ایگزیکٹیوکمیٹی میں مصطفیٰ ،ربانی شاہ،وقار سید ،سہیل احمداور سومیہ خا نخیل شامل

ہیں۔اس موقع پر نومنتخب سیکرٹری جنرل وآرچری کے لیول ٹوانٹر نیشنل کوچ سرفراز خان نے کہاکہ خیبر پختونخواکا ضلع دوسری کھیلوں کیساتھ ساتھ آرچری کا گڑھ ہے تاہم بدقسمتی سے اس خطے میں آرچری کھیل کیلئے کوئی کام نہیں ہوابلکہ ایک ہی کلب کو نوازاگیاتاہم اب کسی دوسرے کھلاڑیوں کی حق تلفی

نہیں ہوگی،انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ وہ خیبر پختونخوامیں اس کھیل کیلئے بھر پور کام کرکے صوبے کے تمام اضلاع میں فروغ دینگے،سرفرازنے بتایاکہ آرچری سامان بہت مہنگاہے انکی بھر پور کوشش ہوگی کہ صوبے کے تمام اضلا ع میں آرچری ایسوسی ایشنز کو مکمل سامان مہیاکریں اور وہاں کے کھلاڑیوں کیلئے ٹریننگ کیمپ لگایاجائے ۔انہوںنے کہاکہ جب تک کھلاڑیوں کو بنیادی ٹریننگ نہیں دی

جاتی اس وقت تک کھیل ترقی کرسکتی ہیں اور نہ ہی کھلاڑی آگے جاسکتے ہیں۔ انکاکہناتھاکہ صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر عادل شاہ اور صدر حاجی شرافت اللہ حقیقی سپورٹس لورزہیں ، انشاء اللہ اس کھیل کیلئے انقلابی اقدامات اٹھاکر بہتر سرپرستی کرینگے۔

 

 

 

error: Content is protected !!