آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا.

آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے نایب صدر تابش جاوید نے ٹو رنا منٹ کا افتتاح کیا،

لیگ میں کراچی کے پندرہ اداروں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں..

 

ریجنل کر کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ار سی اے کے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز کے سی سی اے کرکٹ گرائونڈ نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہوئی

اس موقع پر مہمان خصوصی تابش جاویدنایب صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کہا کہ ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کی کرکٹ صحیح سمت پر جا رہی ہے

کراچی کی ٹیموں کی نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے اور شہر کراچی ہمیشہ سے کرکٹ کی نرسری رہا ہے ہمارا مقصد شہر سے کھلاڑیوں کو گروم کرکے نیشنل ٹیم تک پہنچانا ہے

جس کیلئے ہم نے گراس روٹ لیول پر ٹورنامنٹس کے انعقاد کو ترجیح بنایا ہے کیونکہ یہ ہی وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سے آپکو مستقبل کے اسٹارز ملتے ہیں اور نیا ٹیلنٹ برآمد ہوتا ہے،

انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی میں انڈر 13 ،16 اور 19 کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیاہے اور جنوری میں ا ل کراچی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کرینگے کراچی انٹر ڈپارٹمنٹ کرکٹ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے سلسلے کی کڑی ہے.

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے سیکریٹری جاوید احمد خان کا کہنا تھا کہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر کی قیادت میں اب ٹریک پر آچکی ہے

جس کی مثال قائداعظم ٹرافی، ٹی ٹوئنٹی کپ اور انڈر 19 کرکٹ چیمپین شپ میں کراچی کی ٹیم کا کامیاب ہونا ہے ایک روزہ پاکستان کپ کا فائنل کھیلنا بھی بڑی کامیابی ہے،

جاوید احمد کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا، اس ٹورنامنٹ میں 200 رجسٹرڈ کلبس حصہ لینگے

تقریب سے خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ،محمد توصیف صدیقی جوائنٹ سیکرٹری آر سی اے کے نے بھی خطاب کیا مہمان خصوصی تابش جاوید نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس سے قبل مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا

کمپیئرنگ کے فرائض انیس الرحمن نے سر انجام دیئے ۔ اس موقع پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے عہدے داران محمد سمیع خان، ضیاءاحمدصدیقی، مسرت رضا، اجمل نصیب، رئیس احمد، جمیل احمد،اعظم خان، مظہر علی اعوان،

ظفر احمد، محمد احمد نقوی، وصال انصاری، یاسر جاوید، عارف وحید، نصرت اللہ، افضل قریشی، محمد سعید جبار، طارق حفیظ، محمد رئیس الدین سمیت دیگر معززین کے علاوہ کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میڈی کیم گروپ نے ائی بیکس پاکستان کو 118 رنز رنز ہرا دیا۔ میڈ ی کیم گروپ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز بنائے۔طہہ محمود نے 40 ، ارباز خان نے 34 فہد انصاری نے 20 رنز بنائے۔

منیب خان نے 4 ، محمد جواد نے 3 اور بختیار علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ائی بیکس کی ٹیم 68 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔شاہ حسین نے 22 رنز بنائے۔افنا ن خان اور جہاں زیب رزاق نے 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

 

 

error: Content is protected !!