آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ایم سی جی میلبورن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پ187 رنز بنا لئے ، بارش کے باعث میچ کے پہلے روز 66 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔
مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ پاکستان کی طرف سے حسن علی،عامر جمال اور آغا سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ میلبورن میں کھیلے جانے والے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میچ کھیل رہے ہیں جبکہ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔منگل کو دونوں ٹیموں کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ شروع ہوا
تو پاکستان ٹیم کے کپتان شان سعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 90 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 90 رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی ٹیم کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عثمان خواجہ تھے جو 42 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگے۔نے عثمان خواجہ 42 رنز پر آؤٹ کیا۔
سٹیون سمتھ آسٹریلیا کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر عامر جمال کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگے۔بارش کے باعث میچ کے پہلے روز 66 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا ،
جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر187 رنز بنالئے تھے ۔مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن علی،عامر جمال اور آغا سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔