قائد اعظم ڈے ; پاکستان کے مایہ نازلیجنڈز اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ

ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرزپنجاب کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان کے مایہ نازلیجنڈزاولمپئنزاور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض،وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، وزیر تعلیم منصور قادر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی خصوصی شرکت

 

ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرزپنجاب کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان کے مایہ نازلیجنڈزاولمپئنزاور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا،

میچ کے مہمان خصوصی مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض،وزیر اوقاف اظفر علی ناصراور وزیر تعلیم منصور قادر تھے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل بھی شریک تھے،پاکستان کے مایہ نازاولمپئن اختر رسول چوہدری اولمپئن الیون کے منیجرتھے،

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی،اولمپئنزآصف باجوہ، خواجہ جنید،محمد ثقلین اور محمد شفقت و دیگر بھی اولمپئن الیون کا حصہ تھے، مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض،

وزیر اوقاف اظفر علی ناصراور وزیر تعلیم منصور قادر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے قائد اعظم ڈے اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، وزیر تعلیم منصور قادر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ہاکی کھیل کر میچ کا افتتاح کیا

،مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کے خواب کو تعبیر دی ہے،آج کرسمس ہے تمام مسیحی بھائیوں کو بھی کرسمس مبارک ہو ہم کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہیں

قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے آج اولمپئن کے میچ کا اہتمام کیا ہے،ملک کے مایہ ناز لیجنڈزاولمپئنز ہاکی سٹیڈیم میں موجود ہیں،نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی ایک تاریخی اہمیت ہے،

آج میچ ان قومی ہیروز کا ہے عوام ان کو فالو کریں انھیں عزت و احترام دیں انھیں پہچانیں تاکہ قومی کھیل ہاکی ترقی کرے،ہاکی میں ہمارا ماضی شاندارہے،مشیر کھیل پنجاب و ہاب ریاض نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہاکی لیگ کا انعقاد خوش آہندہے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل ہاکی کی ترقی کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ کوآرڈنیشن میں ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کے فروغ کے لئے اقداما ت اٹھا رہا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کے لئے بھی کوشیش جاری ہیں
اولمپئن الیون نے انٹرنیشنل الیون کو 4-3سے میچ ہرادیا، اولمپئن الیون سے شہبازسینئر،شفقت ملک،محمد عثمان اور شاہد گل نے1-1 گول کیا

انٹرنیشنل الیون کی جانب سے رانا ولید نے 2 اور عماد نے1 گول کیا ہے،اولمپئن الیون کے مینجر اولمپئن اختر رسول چودھری تھے جبکہ اولمپئن شہبازسینئر، سیکرٹری جنرل رانا مجائد علی،اولمپئنزآصف باجوہ، خواجہ جنید،محمد ثقلین، محمد شفقت اورانجم سعید نے بھی میچ کھیلا ہے

اس طرح انٹرنیشنل الیون کی جانب سے ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم،عمران بٹ، عبد المنان،محمد ممتاز یعقوب، محمد احمد،غضنفر علی،علی مرتضی،ابوذر،عبدالقیوم،بشارت علی، رانا ولید،حمزہ فیاض اورعامر سہیل نے بھی میچ کھیلاہے۔

ڈائر یکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وسیم، زرینہ وقار ایڈ منسڑیٹر ہاکی سٹیڈیم محمد فیاض اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

 

 

error: Content is protected !!