نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری

نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں۔

گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں محمد شعیب، برکت اللّٰہ،یوسیف خلیل، مزمل مرتضی، مدثر مرتضی،محمد عابد، عبداللہ عدنان اور عقیل خان نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

لیڈیز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں سارہ محبوب، نتالیہ زمان اور سوہا علی نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں حامد اسرار اور اسداللہ،محمد عابد اور شہزاد خان، سمیع زیب اور زریاب خان نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔بوائز انڈر 18 سنگلز کے مقابلوں میں محمد سالار،

اسد زمان، حامد اسرار ،احمد نیل قریشی، مہاتیر محمد، حمزہ رومان، احتشام ہمایوں اور حمزہ عاصم نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor