پاکستانی کھلاڑی اب بھی پرانے فیشن کی کرکٹ کھیل رہے ،عاقب جاوید

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق قومی فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کا دعویٰ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ ٹور پر جدوجہد کا سامنا کرے گی کیونکہ پاکستانی کھلاڑی اب بھی پرانے فیشن کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔عاقب جاوید کو یقین ہے کہ گیند چمکانے کیلئے تھوک کی پابندی بھی پاکستانی پیسرز پر اثر انداز ہو گی،پرانی گیند سے وکٹیں لینے والے قومی باؤلرز میں شاہین آفریدی کی اٹھان اچھی ہے جو بہترین کھیل پیش کر سکتے ہیں لیکن نسیم شاہ کی ناتجربہ کاری کے پیش نظر انگلینڈ کا دورہ پاکستانی پیسرز کیلئے کڑا امتحان ہوگا

عاقب جاوید نے نشاندہی کی کہ پاکستانی کھلاڑی بدستور پرانے طرز کی ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں جو ان کے سیریز جیتنے کے مقصد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہو گی کیونکہ انگلش بیٹسمین پاکستان کے مقابلے میں تیزی کے ساتھ سکورنگ میں مہارت رکھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ 125 اوورز کھیلنے پر بھی پاکستانی بیٹنگ اتنے رنز نہیں کر پائے گی جتنے انگلش ٹیم کر سکتی ہے اور یہی بڑا فرق ہوگا۔

ششانک منوہر کا بطور آئی سی سی چیئرمین دو سالہ دور مکمل
دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر دو مرتبہ دو سالہ مدت پوری کرکے گورننگ باڈی سے رخصت ہوگئے جن کی جگہ ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ عہدے کیلئے الیکشن کے انعقاد تک عبوری ذمہ داری نبھائیں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ چیئرمین کے انتخاب کیلئے طریقہ کار کی آئندہ ہفتے تک منظوری دے گا۔

error: Content is protected !!