بنوں،وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مرد و خواتین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے

 

بنوں،وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مرد وخواتین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ہائیرایجوکیشن کمیشن کی سرپرستی میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے زیر اہتمام وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت بنوں ڈویژن کے مرد وخواتین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے،

سلیکشن کمیٹی نے مردوخواتین کھلاڑیوں کوسلیکٹ کیاگیا،ناموں کا اعلان جلد کردیاجائیگا۔ہائیرایجوکیشن کمیشن کی نگرانی وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں بنوں ڈویژن کے ٹیبل ٹینس ٹرائلزکے دوسرے روزبھی بڑی تعدادمیں مردو خواتین کھلاڑی شریک رہے۔

سلیکشن کمیٹی کے اراکین پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے آفیشلز ندیم ساجد،مسعودعلی اور سائرہ نازنے ٹرائلزکے دوسرے روز مرد وخواتین کٹیگریز میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے سلیکٹ کیاگیا۔

منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کوارگنائزنگ کمیٹی کے حوالے کردیئے،جن کے ناموں کا اعلان جلد کردیاجائیگا۔ ٹرائلز کے دوران اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹٹر سپورٹس علی ہوتی،خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز ملیزئی،

سینئر نائب صدر کفایت اللہ خان، نوازخان اور نویدبھی موجودتھے۔ٹرائلزمیں شریک مرد وخواتین کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ٹیبل ٹینس کے صاف وشفاف طریقے سے ٹرائلز لیئے گئے، انہیں بھر پور موقع دیاگیا،

سلیکٹ کھلاڑیوں نے بتایاکہ انشاء اللہ تربیتی کیمپ میں انکے کھیل میں مزید نکھارآئے گا۔اس موقع پرعلی ہوتی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ٹرائلز کے پہلے روز ہی ہماری کوشش رہی ہے کہ کسی بھی کھلاڑیوں کی حق تلفی نہ ہوں اور جوٹیلنٹڈ کھلاڑی ہوں وہی ٹیم کا حصہ بنے۔

 

error: Content is protected !!