پاکستان ہاکی فیڈریشن نے برگیڈیئر(ر) مسرت اللہ خان کو ایڈوائزر صدر پی ایچ ایف مقرر کردیا

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے برگیڈیئر ر مسرت اللہ خان کو ایڈوائزر صدر پی ایچ ایف مقرر کردیا، اعلامیہ جاری

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے برگیڈیئر ر مسرت اللہ خان کو اپنا مشیر تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

میر طار ق حسین بگٹی صدر پی ایچ ایف نے برگیڈیئر ر ممسرت اللہ خان کو انکی پاکستان ہاکی کے معاملات میں بصیرت اور سپورٹس انفراسٹکچر مینجمنٹ میں وسیع تجربہ اور اہلیت کی بنیاد پر انکی تقرری کی۔

برگیڈیئررمسترت اللہ خان سابق سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں. صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے کہا ہے کہ برگیڈیئر ر مسرت اللہ خان کے تجربات اور انکی پیشہ ورانہ خدمات سے پاکستان ہاکی میں جدت اور پیشہ ورانہ کھیل کا رجحان متعارف کرائینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو قومی کھیل کی طرف مائل کرنے کے لئے سٹریٹیجک پلاننگ کی ضرورت ہے جس کے لئے بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے بارے میں بھی غور و خوض کیا جارہا ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!