سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن میرپور خاص ٹائیگرز نے جیت لیا۔

 

سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا پہلا ایڈیشن میرپور خاص ٹائیگرز نے جیت لیا۔

فائنل میں میرپور خاص ٹائیگرز نے حیدر آباد بہادرز کو 79 رنز سے مات دے دی۔

 

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں میرپور خاص ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 175رنز بنائے۔

حسیب اللہ نے 44 اور کپتان عمر امین نے 32 ر نز سکور کیے، فیضان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں حیدر آباد بہادرز کی ٹیم 13ویں اوور میں 96رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، سجاد 26رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔

عثما ن طارق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، یعقوب نے 25 رنز کے عوض تین شکار کیے ۔

 

error: Content is protected !!