کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے”

 

خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے”،

حسن بن شہاب کی جارحانہ بولنگ۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام جاری خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچوں کے فیصلے ہو گئے۔

پہلے میچ میں نیاناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر زون دو بلوز نے زون تین ریڈز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔زون تین ریڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے 140 رنز بنائے۔

عبداللہ مروت نے 40، شہروز صدیقی نے 36، سید محمد مہدی نے 25 رنز بنائے۔حسن بن شہاب نے 27 رنز دیکر 6۔ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں زون دو بلوز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لئے۔عبید الرحمن نے 9 چوکوں 6چھکوں کی مدد 86 حمزہ سرور نے 40 رنز بنائے ۔

ینگ فائٹر گراؤنڈ پر دوسرے میچ میں زون ایک وائٹس نے زون دو ریڈز کو 53 رنز سے ہرا دیا۔زون ایک وائٹس نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ زبیر دلاور نے 35، وہاب ظفر نے 27،

حیدر علی نے 26 رنز بنائے۔ سکندر علی 12 رنز دیکر 4 اور عمر اعجاز نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون دو ریڈز نے 115 رنز بنائے۔

جواب میں زون تین ریڈز 115 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سکندر حسن نے 53 رنز بنائے۔ عمیر شیخ ،احمد فاروق نے 3-3 جبکہ محمد اسامہ نے وکٹ حاصل کیے۔اوول کرکٹ اکیڈمی نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے گئے گیے

تیسرے میچ میں زون چھ بلوز نے زون سات ریڈز کو 140 رنز سے ہرا دیا۔زون چھ بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے

سیف اللہ نے 7 چوکوں 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 96، محمد علی 52،نادر شاہ نے 28 رنز ناٹ آوٹ عدیل میو نے 26 رنز بنائے۔ لقمان شاہ نے 4 اور عمیر بن یوسف نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون سات ریڈز نے 129 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔صدام خان نے 57 رنز بنائے۔ محمد مکی نے 34 رنز دیکر 5 اور نادر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

آخری میچ میں زون سات وائٹس نے زون دو گرین کو 21 رنز سے ہرا دیا۔ آر ایل سی اے گلبرگ گراؤنڈ پر زون سات وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

محمد مجید نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 86 ، حمزہ قریشی 8 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 79 ، زین الحق نے 26۔ رنز بنائے۔

اظہار الحق نے 3 جبکہ منیر الرحمان اور احسن اللہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون گرین نے 206 رنز بنائے۔محمد جالب نے 47 ،اویس علی خان نے 40، منیر الرحمان نے 25 اور وسیم فواد نے 23 رنز بنائے۔نجیب الرحمان نے 4 ، فواد خان اور افتاب نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

 

error: Content is protected !!