کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے

 

خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

نیا ناظم آباد جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون چھ بلوز نے زون تین وائٹس کو 48 رنز سے ہرا دیا۔

زون تین وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔عادل حیسن نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 78، ربیش ا حمد نے 5 چو کو ں 4 چھکوں کی مدد سے نے 65، سمیع آفریدی نے 47 رنز بنائے۔محمود احمد اور علی عمر نے 2-2 وکٹ حاصل کیے۔

جواب میں زون چھ بلوز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنا لئے۔اسامہ رزاق نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 78، محمود علی نے 5 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 65،محمد طحہٰ نے 30 رنز بنائے۔محمد حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ار ایل سی اے گلبرگ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چار وائٹس نے زون دو گرین کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون دو گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 162 رنز بنائے۔ وجیہہ فواد نے 6 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 64 اور منیر الرحمان نے 32 رنز بنائے۔طلحہ احسن نے 3 جبکہ نعمت خان اور نعمان اسلم نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون چار وائٹس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنا لئے۔محمد افضل نے 11 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 78 اور عبداللہ فضل نے 3 چو کو ں 4 چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے

تیسرے میچ میں زون پانچ وائٹس نے زون سات گرین کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا زون سات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے۔زعیم رضوی نے اور امیر حمزہ نے 27 رنز بنائے۔

وسیم احمد، جام سیف اللہ آور محمد شادام نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ وائٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا لئے۔شاہ رضا نے 48، وسیم احمد نے 43،

حسن خان نے 42 اور اشر قریشی نے 27 رنز بنائے۔ظفر علی 3 اور شہزاد اقبال نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ چو تھے میچ میں زون چھ وائٹس نے زون تین ریڈز کو 48 رنز سے ہرا دیا۔

زون چھ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 248 رنز بنائے۔ عاشر احمد نے 11 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 82، محمد اصغر نے 43 ، جہانزیب سلطان نے 39 اور محمد نافع نے 25 رنز بنائے عبدل رافع نے 4 اور محمد علی قریشی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون تین ریڈ ز 200 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔عبداللہ عمر نے 41، عبداللہ مروت نے 33 اور رعنا مدثر نے 28 رنز بنائے۔جہانزیب سلطان نے 4 اور محمد حمزہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

آخری میچ میں زون پانچ بلوز نے زون ایک بلوز کو 40 رنز سے ہرا دیا۔زون پانچ بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

زوھیب عابد نے چار چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 59، علی بٹ نے 48 رنز بنائے۔محمد اذلان نے 4 ، عدنان شاہ نے 3 جبکہ نعمان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

جواب میں زون ایک بلوز 161 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ذاکر علی نے 8 چوکوں کی مدد سے 64 اور عمار اقبال نے 37 رنز بنائے۔علی بٹ اور اذان نے 3 ،3 جبکہ عباد الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

 

 

error: Content is protected !!