نیپال نے کینیڈا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 رنز سے شکست دے دی

نیپال نے کینیڈا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی،

میزبان ٹیم کے 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینڈین ٹیم 47.5 اوورز میں 217 رنز پر آئوٹ ہوگئی،

روہت پاوڈل کو میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

کرتی پور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز پر آئوٹ ہوگئی، اوپنر کوشل بھرٹل نے 62 رنز کی بہترین اننگز کھیلی،

عارف شیخ 38، سومپل کامی 27، کوشل مالا 20 اور بھیم شرکی 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

کینیڈین بائولر ادے بھگوان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سعد بن ظفر اور ایشورجوت سوہی نے دو دو جبکہ شاہد احمد زئی اور ہرش ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیپال کے 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم 47.5 اوورز میں 217 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی،

نیکولس کرٹون اور پرگت سنگھ نے شاندار پارٹنر شپ قائم کرکے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، نیکولس 68 رنز اور پرگت سنگھ 50 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو نئے آنے والے بیٹرز نیپال کی بائولنگ لائن کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے

اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، کینیڈا کے 7 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، اس طرح نیپال کو 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،

نیپال کے روہت پاوڈل نے 22 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں، للت راج بنشی نے 2، سومپل کامی، رجان دھکل، پون اور کوشل مالا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس فتح کے بعد نیپال کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

 

error: Content is protected !!