آئی ایل ٹی 20: گلف جائنٹس نے ایم آئی ایمریٹس کو 5 رنز سے شکست دے دی

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے میچ میں گلف جائنٹس نے ایم آئی ایمریٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی،

گلف جائنٹس کے 159 رنز کے جواب میں ایمریٹس کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا پائی،

گلف کے کپتان جیمز وینس نے 41 بالوں پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

جمعرات کو دبئی میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی ٹونٹی کے 26ویں میچ میں گلف جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، کپتان جیمز وینس نے 41 بالوں پر 59 رنز بنائے،

جیمی سمتھ نے 26 بالوں پر 43 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی، کرس لین 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ دیگر بلے باز ڈبل فگر بھی کراس نہ کر پائے۔

ایم آئی ایمریٹس کے بائولر وقار سلمان خیل نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وجے کانتھ ، اوڈین سمتھ اور ڈان موسلے نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

گلف جائنٹس کے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایمریٹس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا پائی، کپتان کیرون پولارڈ نے 40 اور اوپنر کوسل پریرا نے 34رنز کی اننگز کھیلی، جورڈن تھامپسن 26 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے،

گلف جائنٹس کے بائولر کرس جورڈن نے دو، گیرہارڈ ایراسمس، بلیسنگ موزاربانی، جیمی اورٹن اور آیان افضل خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اس میچ میں فتح کے بعد گلف گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ شکست کے باوجود ایم آئی ایمریٹس سرفہرست ہے۔

 

 

error: Content is protected !!