پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل : شاہنواز دھانی کی کریئر بیسٹ 7 وکٹیں

 

پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل : شاہنواز دھانی کی کریئر بیسٹ 7 وکٹیں

ایس این جی پی ایل کو واپڈا پر460 رنز کی مجموعی برتری۔

راولپنڈی 11 فروری۔

 

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی شاندار بولنگ نے پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں ایس این جی پی ایل کی واپڈا کے خلاف پوزیشن مستحکم کردی ہے۔
شاہنواز دھانی نے اپنے فرسٹ کلاس کریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے42 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے واپڈا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس طرح ایس این جی پی ایل کو پہلی اننگز میں339 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔

ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر121 رنز بناکر اپنی مجموعی برتری 460 رنز تک پہنچادی تھی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ روزہ فائنل کے دوسرے دن واپڈا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان افتخار احمد نے چار چوکوں کی مدد سے52 رنز اسکور کیے۔عمراکمل 28 رنز بناپائے۔

شاہنواز دھانی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے فرسٹ کلاس کریئر کی بہترین انفرادی بولنگ ہے اس سے قبل ان کی بہترین بولنگ 40 رنز دے کر6 وکٹیں تھی جو انہوں نے اسی ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ بینک کے خلاف حاصل کی تھیں۔

میرحمزہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وکٹ کیپر حسیب اللہ نے چار کیچز کیے۔

ایس این جی پی ایل نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے تھے۔ عابدعلی چھ چوکوں کی مدد سے 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کامران غلام نے 28 رنز اسکور کیے۔ کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 18 اور مبصرخان 12 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

 

error: Content is protected !!