نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ; لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: لاہور کی عائشہ ظفر کی سنچری

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آٹھویں راؤنڈ میں لاہور،

کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔

راولپنڈی 26 جنوری، 2024:ء

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور نے ملتان کے خلاف 119 رنز سے فتح حاصل کی۔ لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عائشہ ظفر کے 113 اور سدرہ امین کے ناقابل شکست 71 رنز کی بدولت 200 رنز بنائے۔

ملتان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 81 رنز ہی بنا سکی۔ عائشہ ظفر اپنی شاندار سنچری کی بدولت جس میں 18 چوکے اور دو چھکے شامل تھے پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں کراچی نے کوئٹہ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ کوئٹہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور کراچی کو جیتنے کے لیے 89 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ کراچی کی ماہم منظور نے 13 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیں اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں راولپنڈی نے پشاور کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ راولپنڈی کو پشاور نے جیتنے کے لئے 100 رنز کا ہدف دیا

جو راولپنڈی نے 11.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ راولپنڈی کی جانب سے فرزانہ فاروق نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

 

error: Content is protected !!