قومی کھیلوں کی اولمپک مشعل چودہ اکتوبر پیر کو اسلام آباد پہنچے گی

اسلام آباد (نواز گوھر)اسلام آباد اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری محمد سرور رانا نے بتایا کہ اولمپکس مشعل لاہور سے اسلام آباد پہنچے گی جس کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور اسلام آباد اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی مشعل وصول کرے گی۔ اسلام آباد میں مشعل ریلی پندرہ اکتوبر کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے گزرے گی۔ مشعل پندرہ اکتوبر کو دامن کوہ سے صبح گیارہ بجے پاکستان ائر فورس مشعل لے کر روانہ ہوگی۔جو فیصل مسجد پہنچ کر پاکستان نیوی کے حوالے کرے گی۔

پاکستان نیوی ظفر چوک میں یہ مشعل پاکستان آرمی کو دے گی پاکستان آرمی یہ مشعل لے کر براستہ پاکستان مونومنٹ سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں سہ پہر تین بجے وفاقی وزیر کھیل ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے حوالے کرے گی۔ جہاں مشعل ریلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔قومی کھیلوں کی اولمپکس مشعل اسلام آباد سے سولہ اکتوبر کو آزاد جموں و کشمیر کے حوالے کی جائے گی۔ جو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ہو تے ہو ئے پشاور پہنچے گی جہاں اسے مرکزی سٹیڈیم میں نصب کیا جائے گا جہاں قومی کھیلوں کا انعقاد ہونا ہے۔

error: Content is protected !!