آئی ایل ٹی 20 کا فائنل دبئی اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان ہوگا

 

آئی ایل ٹی 20 کا فائنل دبئی اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان ہوگا

شارجہ (16 فروری 2024)

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے کوالیفائر 2 میں دبئی کیپیٹلز نے موجودہ چیمپیئن گلف جائنٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

لیگ مرحلے میں جائنٹس کے ہاتھوں 2 بار شکست اور پلے آف ٹیبل میں آخری مقام حاصل کرنے کے باوجود کیپٹلز نے کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور جائنٹس کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز پر محدود کردیا تھا۔

جیمز ونس نے 53 گیندوں پر 4 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی اننگز کو سہارا دیا عثمان خان (21) کے ساتھ 25 رنز کی

اوپننگ پارٹنرشپ کے بعد ونس نے کرس جارڈن (30) کے ساتھ 46 گیندوں پر 55 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز سے باہر نکالا۔ تاہم ان کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔

ہدف کے تعاقب میں کیپیٹلز کے اوپنرز لیوس ڈو پلوئے اور ٹام بینٹن نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 98 رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈو پلوئے نے بالر جارڈن کو چھکا اور دو چوکے لگا کر اپنے پہلے ہی اوور میں 16 رنز بنالئے ۔ 11.1 اوورز میں اوپننگ پارٹنرشپ اس وقت ختم ہوئی جب بینٹن 38 رنز پرآؤٹ ہوئے

ڈو پلوئے نے 35 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 40 گیندوں پر 5 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور ٹام ایبل (20) کے ساتھ ملکر انہوں نے اپنی ٹیم فائنل میں پہنچادیا جہاں ان کا مقابلہ ایم آئی ایمریٹس سے ہوگا۔

error: Content is protected !!