ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 ; اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست ‘ملتان سلطانز کی دوسری فتح

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم آخری گیند پر 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ملتان سلطانز نے 145 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی، ریضا ہینڈرکس 58 اور کپتان محمد رضوان نے 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز اچھی کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہوئے، اوپنر بلے باز ایلیکس ہیلز2، کولن مونرو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، آغا سلمان 52 اور جارڈن کاکس 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ اعظم خان 13، شاداب خان 11،کولن منرو 8 اور ایلکس ہیلز 2 رنز بنا سکے نسیم شاہ 2، فہیم اشرف ایک رن جبکہ عماد وسیم اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3،3 ، اسامہ میر نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویلے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہ نواز دھانی کی جگہ اولے اسٹون کو شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، حیدر علی کی جگہ جارڈن کاکس کو شامل کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز الیون: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملان، رضا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، اولی اسٹون

اسلام آباد یونائیٹڈ الیون: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز

error: Content is protected !!