34ویں نیشنل گیمز; خیبر پختونخوا کی خواتین سافٹ بال ٹیم کو کھیلنے سے روک دیا گیا۔

 

34ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کی خواتین سافٹ بال ٹیم کو کھیلنے سے روک دیا گیا۔

نیشنل گیمز کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم خیبر پختونخوا کے دستے کا حصہ نہیں ہے۔

 

پشاور(سپورٹس رپورٹر)34ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کی خواتین سافٹ بال ٹیم کو کھیلنے سے روک دیا گیا۔نیشنل گیمز کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم خیبر پختونخوا کے دستے کا حصہ نہیں ہے

 

اس لئے اس ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکتی۔ سابق صوبائی وزیر کھیل ونائب صدرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ نے اس سلسلے میں کہا کہ یہ ٹیم ہماری خیبر پختونخوا اولمپک کے دستے کا حصہ نہیں تھی۔

 

اور اپنے خرچے پر گیمز میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچی تھی۔اس لئے وہاں پہنچ کر 34ویں نیشنل گیمز ارگنائزر نے اس ٹیم کو سافٹ بال ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

 

میں نے پہلے ہی یہ کہا تھا کہ ہماری اولمپک کے ایکری ڈیشن کارڈز کے حامل کھلاڑی اور آفیشلز نیشنل گیمز میں شرکت کر سکے گے۔

 

خیبر پختونخوا پختونخوا کی خواتین سافٹ بال ٹیم کوئٹہ 34 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے کویٹہ روانہ ہوئی تھی۔

 

 

error: Content is protected !!