بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش


بالی وڈ اداکار انوشکاشرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، اس بات کی تصدیق جوڑے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی ہے۔ کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے

کہ ہم بے حد خوشی کے ساتھ اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں وامیکا کے چھوٹے بھائی اور ہمارے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

جوڑے کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام اکے ‘(Akaay) رکھا ہے، اس خوشی کے موقع پر ہم آپ سب سے نیک خواہشات کی امید رکھتے ہیں۔ساتھ ہی ہماری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔

گزشتہ دنوں سابق جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے دعویٰ کیا تھا کہ کوہلی اور انوشکا کے ہاں دوسرے بچےکی پیدائش متوقع ہے البتہ بعد میں انہوں نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے ہی ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی، جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔

error: Content is protected !!