پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف براڈ کاسٹر ڈیوڈ گوور، مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین سیریز کے دوران کمنٹری کرینگے، ڈیو گوور اس سے قبل پاکستان سپر لیگ اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوران پاکستان میں کمنٹری کرچکے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین پاکستان میں کمنٹری کرینگے، کمنٹری پینل میں پاکستان کی جانب سے بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز کو شامل کیا گیا ہے

error: Content is protected !!