ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 ; لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 167 رنز کا ٹارگٹ دیدیا

 پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 167 رنز کا ٹارگٹ دیدیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔

دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ سلطانز نے اولی اسٹون کی جگہ شاہنواز دہانی اور قلندرز نے سلمان فیاض کی جگہ جارج لنڈے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 166 رنز بنائے، لاہور قلندرز کی جانب سے وین ڈوسن 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، فخر زمان نے 41 اور سکندر رضا نے 23 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج ایونٹ کا اپنا تیسرا، تیسرا میچ کھیل رہی ہے، لاہور قلندرز اب تک جیت کی متلاشی ہے جبکہ ملتان سلطانز اب تک کھیلے جانیوالے دونوں میچز میں فاتح رہی ہے۔

محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز اپنے دونوں میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پہلے میچ میں ملتان نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولے، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس بریتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔

error: Content is protected !!