چئیرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے.

چوتھے چئیرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے ۔

شفیق احمد، ممبر پی او ایف بورڈ وڈائریکٹر انڈسٹریل کمرشل ریلیشنز افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز سے مصافحہ کیا 

ٹورنامنٹ پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے باہمی تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کئی ٹاپ رینکنگ مردوخواتین کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچز میں مینز سنگلز کیٹگری میں عبداللہ عدنان نے عاقب حیات کو6-1,6-2سے شکست دی۔ ظلان خان نےعلی زین کو4-6,6-3,6-4سےہرایا،

برکت اللہ نے عزیر خان کو 6-2,6-1سے ، ثاقب حیات نے محمد سالار کو 6-4,6-0سے جبکہ یوسف خلیل نے معاویہ بٹ کو 6-3,6-3سے شکست دی۔

جبران الحق نے شاہ سوار خان کے مقابلے میں 6-2,6-3سے میچ اپنے نام کیا۔ انڈر 18 کیٹگری میں علی زین نے شاہ سوار خان کو 6-4، 4-6، 6-3سے، انعام قادر نے عبدالباسط کو 6-4، 5-7، 7-6(5)، اور محمد یحیٰ نے آبدار علی کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔

انڈر 14 کیٹگری میں آبدار علی نے محمد ابراہیم گِل کو 4-0، 5-3 سے، محمد شکیب نے ایم احسن باری کو 4-0، 4-0 سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچز 8 اور 9 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ 9 مارچ 2024 تک پی ا وایف ٹینس کمپلیکس میں جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!