ٹوکیو اولمپکس 2020،سونے ،چاندی اور کانسی کے تمغے پرانے موبائل کو ری سائیکل کرکے تیار کرلئے گئے

جاپان(سپورٹس لنک رپورٹ) ٹوکیو 2020 کے اولمپکس گیمز کے لیے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں کو پرانے موبائل فونز کو ری سائیکل کر کے تیار کر لیا گیا۔اولمپکس میں دیئے جانے والے تمغوں کو 47 ٹن موبائل

فونز کو ری سائیکل کر کے بنایا گیا ہے۔2017 میں’ دی میڈل پراجیکٹ‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی جس میں جاپان بھر سے ناکارہ موبائل فونز کو جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس مہم میں تمام موبائل فون اور چھوٹی الیکٹرانک ڈیوائسز کو جاپان سے ہی جمع کرنے کا آغاز کیا گیا جب کہ جاپان کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی ٖ’ڈوکومو‘ نے بھی اس مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

اکتوبر 2019 میں اس میڈل پراجیکٹ میں جاپان بھر سے لوگوں نے موبائل فون اکھٹا کرنے میں پراجیکٹ انتظامیہ کا ساتھ دیا، 47 ٹن موبائل فونز (جو کہ تقریبا 5 ملین استعمال شدہ موبائل ہیں) جمع ہونے کے بعد اس میں سے دھات کو نکالنے کا عمل شروع کیا گیا۔

error: Content is protected !!