تمام سپورٹس ویٹرنز، کھلاڑیوں اور اسٹیک ہولڈرز کھیلوں کی ترقی کے لئے تجاویز دیں، فیصل ایوب کھوکھر

وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر سے سپورٹس کے فروغ اور بحالی کیلئے سپورٹس سے وابستہ شخصیات کی اہم ملاقاتیں
ہاکی اولمپئن خواجہ جنید، پاکستان کبڈی ٹیم کے سابق کپتان شفیق چشتی، پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اظہارالحق و دیگر نے ملاقات کی
مختلف کھیلوں کے لئے پنجاب لیگ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے،پنجاب لیگ میں 15 کھیلوں کو شامل کیا جائے گا،وزیرکھیل پنجاب
ہاکی کی بحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،تمام سپورٹس ویٹرنز، کھلاڑیوں اور اسٹیک ہولڈرز کھیلوں کی ترقی کے لئے تجاویز دیں، فیصل ایوب کھوکھر

لاہور، (نوازگوھر)29مارچ2024ء۔ وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر سے سپورٹس کے فروغ اور بحالی کے حوالے سے سپورٹس سے وابستہ شخصیات کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں،

ہاکی اولمپئن خواجہ جنید، پاکستان کبڈی ٹیم کے سابق کپتان شفیق چشتی، پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اظہار الحق و دیگر نے ملاقات کی ہے،

انہوں نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کو عہدہ سنبھانے پر مبارک باد دی اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے،، وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف کھیلوں کے لئے پنجاب لیگ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے،

پنجاب لیگ میں 15 کھیلوں کو شامل کیا جائے گا،ہاکی کی بحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پنجاب میں ہاکی کے ضلعی سطح پر سینٹرز بنائے جائیں گے،

پاکستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ ضرورت لانگ ٹرم پلاننگ، سہولیات کی فراہمی اور وسائل کی فراہمی ہے جس کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،

سپورٹس کلچر کا فروغ ہی صحت مند معاشرے کا فروغ ہے،تمام سپورٹس ویٹرنز، کھلاڑیوں اور اسٹیک ہولڈرز کھیلوں کی ترقی کے لئے تجاویز دیں، اولمپئن خواجہ جنید نے ہاکی بحالی پروگرام پر بریفنگ دی ہے۔

تعارف: News Editor