انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز ، دیر اپر میں انٹر تحصیل مقابلوں کا آغاز

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کا سلسلہ جاری،صوبے کی خوبصورت وحسین ضلع اپر دیر میں انٹر تحصیل مقابلوں کا اغاز ہوگیا جس میں چھ تحصیلوں کے پانچ سو سے ذائد کھلاڑی چھ مختلف گیمز میں حصہ لیں رہے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز برف پوش پہاڑوں کے سنگم اور دریا پنچکوڑہ کے کنارے واقع دیر سپورٹس کمپلکس میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروایگزیکٹو مجسٹریٹ دیر اعجاز اختر تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر دیرمختیار حسین،ضلعی ایجوکیشن آفیسر سید طاہر شاہ کاکا خیل،سپورٹس اسسٹنٹ ابرار احمد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔

ضلع اپر دیر سے ملحقہ تحصیل لرجم،شرینگل،کلکوٹ،واڑی، براول اورتحصیل دیرکے کھلاڑی چھ مختلف گیمز ،ایتھلٹکس،فٹ بال،رسہ کشی،ولی بال،کبڈی اور بیڈ مینٹن میں پنجہ آزمائی کریں گے۔افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی اعجازاخترنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سطع سپورٹس ایونٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے ضلعی انتظامیہ کھیل اور کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے سپورٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہے تاہم اسطرح ایونٹس کے انعقاد سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کرطرف رجحان بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی سپورٹس کیساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دیں کیونکہ تعلیم یافتہ کھلاڑی ہی ملک و قوم کی بہترین سرمایہ ہے۔افتتاح تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر دیر مختیار حسین نے خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہتاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر تحصیل کے سطع پر کھیلوں کا مقصد گراس روٹ لیول پر وہ نوجوان جو ابھی تک کھیلوں کی اہمیت سے محروم تھے اگے لانا ہے تاکہ وہ نہ صرف نیشنل بلکہ بین الاقوامی سطع پر پاکستان کا نام روشن کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹر عمران خان، نسیم شاہ، انڈر 16 بین الاقوامی کھلاڑی عادل ناز اور انٹرنیشنل تائیکونڈو کھلاڑی جمیعی اللہ اور مرتضا جسے بہت سیٹیلنٹڈکھلاڑیوں کو اس مٹی نے پیدا کیے ہیں۔ واضح رہے تحصیل لیول مقابلوں کے ونر ٹیم کو ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کی جانب سے 20ہزار جبکہ رنراپ کو 10 ہزار روپے انعام دیا جا رہا ہے۔

error: Content is protected !!