صوبائی ہینڈبال لیگ ؛ مردان نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا.

صوبائی ہینڈبال لیگ، مردان نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پشاور کی دوسری جبکہ سوات کی تیسری پوزیشن، قومی چیمپیئن شپ کے لئے دو ٹیموں کا اعلان
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں پشاور یونیورسٹی گرانڈ پر ہونے والی صوبائی ہینڈ بال لیگ مردان نے جیت لی۔
پشاور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سوات نے بنو ں کے خلاف 22۔15 سے کامیابی حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت مہمان خصوص تھے
ان کے ہمراہ رجسٹرار پشاور یونیورسٹی یورید احسن ضیا، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی اور صوبائی ہینڈ بال ایسوس ایشن کے صدر بحرمکرم،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نورزادہ،نایب صدر اورڈپٹی ڈایریکٹر یوتھ ارشد حسین،نایب صدر بشیر احمد،
انٹرنیشنل کھلاڑی حضرت حسین براڈ ایمنیسیڈر ہینڈ بال اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ پانچ روز تک جاری رہنے والی لیگ میں مردان، پشاور،بنوں،سوات،اور ہزارہ کی ٹیموں نے شرکت کی۔
لیگ میں مردان کی ٹیم نے تمام چار میچز میں پشاور،سوات،بنوں اور ہزارہ کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر پشاور نے ہزارہ،بنوں اور سوات کو ہراکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
سوات کی ٹیم نے دو میچ جیت کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ ٹیموں کو سونے،چاندی اورکانسی کے تمغوں کے ساتھ ٹرافی اور نقد انعام سے بھی نوازا۔
وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر جہان بخت نے ان کھلاڑیوں میں یہ انعامات تقسیم کیے۔
error: Content is protected !!