نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راﺅنڈ ؛ مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔

نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راﺅنڈ کے گروپ اسٹیج کے آخری روز مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔

گروپ سی سے واپڈا اور ڈبلیو ایس ٹی سی، گروپ ڈی سے ایس اے گارڈنز اور پی اے ایف نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے میچ میں، واپڈا نے ڈبلیو ایس ٹی سی کے خلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کی،

شائق دوست نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ ایس اے گارڈنز اور ایشیا گھی ملز کے درمیان دوسرا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔ تیسرے میچ میں اوٹو کرینز نے پاکستان پولیس کو 2-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

اوٹو کرینز کی جانب سے محمد سعد اور محمد شاہ زیب کے گول نے فتح کو یقینی بنایا جبکہ پاکستان پولیس کی جانب سے واحد گول فتح نے کیا۔ چوتھے میچ میں پی اے ایف نے پاکستان ریلوے پر 3-0 سے فتح حاصل کی۔

مجاہد نے دو گول جبکہ فہیم اللہ ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔ کوارٹر فائنل 7 اور 8 مئی کو اسلام آباد کے جناح سپورٹس کمپلیکس میں شیڈول ہیں۔

تعارف: News Editor