امریکہ کے لئے چیلنج… ٹی – 20 ورلڈ کپ 2024…..
(تحریر خالد نیازی)
ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ٹی- 20 ورلڈ کپ شروع ھونے میں ایک مہینے سے بھی کم وقت رہ گیا ھے….
سب سے دلچسپ بات یہ ھے کہ پہلی دفعہ امریکہ کی 3 ریاستوں میں کرکٹ کے عالمی مقابلے منعقد ھونگے…
جو بظاھر ICC کی کرکٹ کے کھیل کو امریکہ میں مقبول بنانے کی کوشش ھے…؟
اب بڑا چیلنج ھے کہ نیو یارک میں کرکٹ کا کوئی اسٹیڈیم موجود نہیں ھے…… اس کے لئے نیویارک کے وسط میں ایک بڑے پارک کے ایک حصے پر عارضی کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جا رھا ھے….
جس کو "Nassau county international cricket stadium ” کا نام دیا گیا… اس میں 34000 تماشائیوں کے نیٹھنے کی گنجائش ھو گی…. اور اس میں وہ تمام سہولیات میسر ھونگی جو آئی سی سی کی requirement ھوتی ھیں …
اس اسٹیڈیم میں drop inn یعنی مصنوعی پچز بچھائی جائیں گی ….جو میلبورن اور سڈنی کی پچز کے معیار کی ھونگی…. یہ مہنگی ترین مصنوعی پچیں فلوریڈہ میں تیار کی گئی ھیں…..
مجموعی طور پر 10 پچز ھیں جن میں سے 4 (اسکوائر) اسٹیڈیم کے اندر … اور 6 اسٹیڈیم کے اطراف میں پریکٹس کے لئے لگائی جائیں گی….
میچز ختم ھونے کے بعد ان پچوں کو واپس بھیج دیا جائے گا ….لیکن آئی سی سی کے وعدہ کےمطابق کچھ پچوں کو وھاں چھوڑ دیا جائے گا…. تاکہ نیو یارک کے کرکٹرز ان سے فائدہ اٹھا سکیں….
تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ھے… اور سارا کام اور انتظام 25 مئی تک مکمل کر لیا جائے گا …..پھر 3 جون کو یہاں پہلا میچ کھیلا جائے گا…
لیکن اس اسٹیڈیم کو چار چاند 9 جون 2024 کو لگیں گے جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یہاں مد مقابل ھو نگی.. یہ وہ مقابلہ ھے جس پر ساری دنیا کی نطریں لگی ھوئی ھیں….
اس میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ آئی سی سی کے امریکہ میں کرکٹ کی مقبولیت کے خواب کو تعبیر ملتی ھے یا نہیں ….؟