مردان ؛ انٹر کلب فٹ بال چیمپئن شپ 2024 کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ سپورٹس مردان اور ضلعی انتظامیہ مردان کے زیراہتمام انٹر کلب فٹ بال چیمپئن شپ  کا آغاز ہوگیا ۔

اس ایونٹ میں 34 کلب اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

مردان ( بیورو رپورٹ )

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان سعید اختر اور مردان پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اخونزادہ فضل حق نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایف اے مردان کے چیئرمین گوہر لالا اور دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے

اس ایونٹ میں 34 کلب اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ انٹر کلب چیمپئن شپ ایک مہینے تک جاری رہے گی ۔ اس موقع پر ضلعی سپورٹس افیسر سعید اختر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی

خصوصی ہدایات کی روشنی میں اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مردان کے تعاون سے محکمہ سپورٹس مردان نے یونس سٹیڈیم مردان میں انٹر کلب فٹ بال چیمپئن شپ 2024 کا آغاز کردیا

جس کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور ان کو ان سرگرمیوں کے ذریعے سے پالش کرکے ان کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر نے کے موا قع فراہم کرنا ہیں ۔

ضلعی سپورٹس آفیسر نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کئی نیشنل اور انٹرنیشنل پلیئرز بھی مختلف کلبوں میں کھیل رہے ہیں ہیں جن کے تجربات سے نوجوان اور جونیئر پلیئر بھی استفادہ حاصل کرینگے ۔

انہوں نے نوجوانوں سے استدعا کی کہ وہ منفی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں اور اس قسم کی مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرے ۔

تعارف: News Editor