23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان

23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد (نوازگوھر)

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے 23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

پانچ رکنی قومی ٹیم 23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ 16 سے 23 جون تک ملائشیا میں کھیلی جائے گی۔

گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے پانچ رکنی قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ رکنی قومی ٹیم میں دانیال الرحمن، عامر محمود، نعمان علی،ذیشان بھٹی، علینہ محمود شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض امجد محمود انجام دیں گے۔

error: Content is protected !!