پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین 5 ماہ کی تنخواہوں سے محروم

ہاکی فیڈریشن کے ملازمین ایک بار پھر رل گئے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی اورسیکرٹری رانا مجاہد 1 ماہ سے آفس سے غائب ہیں، ملائیشیا کے شہر ایپو میں ٹیم کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد فیڈریشن حکام اب ٹیم کے ساتھ یورپ جانے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب دونوں حکام کی غیر حاضری سے پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور میں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، عید قریب آرہی ہے مگر ہاکی فیدریشن سٹاف ابھی تک 5 ماہ کی تنخواہ کے منتظر ہیں،

عید الفطرپر ان ملازمین کو 3، 3 ماہ کے واجبات ضرور ادا کیے گئے، مگر ابھی تک مئی کی تنخواہ سمیت مجموعی طور پر 5، 5 ماہ کی تنخواہ آنا باقی ہے۔

واضح رہے قومی کھیل کی بحالی کا بیڑا اٹھانے والی موجودہ حکومت نے اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کی اور ان پر انعامات کی بارش کرنے کے ساتھ فیڈریشن کو 6 کروڑ کی گرانٹ بھی دے رکھی ہے۔

error: Content is protected !!