بینک آف خیبر، جونیئر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

بینک آف خیبر جونیئر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ 30 جون سے عبدالولی خان سپو ر ٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگی جس میں ضم اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے لڑکوں کے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 سنگلز جبکہ لڑکیوں کے انڈر 19 سنگلز اور ڈبلز مقابلے کرائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ٹورنامنٹ کے آرگنائز سیکرٹری وصدر چارسدہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ملک الطاف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وچیمپئن شپ کے ریفری حاجی امجد خان ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر وفنانس سیکرٹری صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن میاں صداقت شاہ موجود تھیں ۔

 

خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن چارسدہ کے باہمی اشتراک اور بینک آف خیبر کے تعاون سے صوبائی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں چیمپئن شپ کا افتتاح بنک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر سی ای او محمد علی گلفراز کرینگے ، ان کے ہمراہ ظفر علی خان صدر صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ ایڈمن آفیسر محمد عمران بھی موجود ہونگے ۔چیمپئن شپ میں پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، دیر اپر ، دیر لوئر ، بونیر ، ملاکنڈ ، سوات ، چترال ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان ، صوابی ،کرک ، خیبر ، باجوڑ ، نارتھ وزیر ستان کے120 سے زائد بوائز اور گرلز کھلاڑی شرکت کرینگے ۔ اس موقع پر چیمپئن شپ کے ڈائریکٹر میاں صداقت شاہ نے چیمپئن شپ کے انعقاد پربنک آف خیبر اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کا بھی شکریہ ادا کیا جس کی بدولت چیمپئن شپ کا انعقاد ممکن ہوا ۔

error: Content is protected !!