پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال کامن ویلتھ اسپورٹس ویمنز لیڈر شپ پروگرام کی مینٹور منتخب۔

پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال کامن ویلتھ اسپورٹس ویمنز لیڈر شپ پروگرام کی مینٹور منتخب۔

پاکستان کے لیئے اعزاز۔ وہ یونیورسٹی آف لاہور میں اسپورٹس سائنسز اور فزیکل ایجوکیشن کی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

کامن ویلتھ ممالک کی مختلف یونیورسٹیز سے کل 13 خواتین منتخب کی گئی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال کی میڈیا سے گفتگو۔

لاہور (اسٹاف رپورٹر) فیکلٹی آف الائیڈ سائنس میں اسپورٹس سائنسز کے شعبہ کے ڈین پروفیسرڈاکٹر اشفاق احمد کی معزز قیادت میں ایک بار پھر اس وقت ایک شاندار پہچان حاصل کی ہے

جب یہاں کی شعبہ اسپورٹس سائنسز اور فزیکل ایجوکیشن کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال کو کامن ویلتھ اسپورٹس ویمنز لیڈرشپ پروگرام 2023-2024 کے لیے بطور مینٹور منتخب کیا گیا۔

اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، پروفیسر یاسمین اقبال کی سرپرستی نے مینٹی اینا ولیمز کے لیے ایک رہنما قوت کے طور پر کام کیا ہے، جو کہ سیرا لیون کی نمائندگی کرتی ہیں۔

انہوں نے خواتین کی قیادت کے پروگرام کو مل کر ترقی، رہنمائی اور بااختیار بنانے کے سفر کا آغاز کیا تھا، جس میں تعاون اور یکجہتی کے جذبے کو مجسم کیا گیا جس کا مقصد کامن ویلتھ کی تشریح و تعریف کرنا ہے۔

یہ خواتین کی قیادت کے۔ پروگرام کے لیئے ایک جامع منصوبہ ہے جس کا مقصد کامن ویلتھ میں خواتین کی انکی ذاتی ترقی کے سفر میں حمایت کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے

تاکہ وہ بااثر رہنما اور کھیلوں کے میدان میں تبدیلی کے ذریعہ بن سکیں۔ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ ممالک کی مختلف یونیورسٹیز سے مجھ سمیت کل 13 خواتین منتخب کی گئی ہیں کو کہ میرے، یونیورسٹی آف لاہور اور پاکستان کے لیئے اعزاز ہے۔

تعارف: News Editor