انٹرسروسزہاکی چمپئن شپ23 تا 30 اگست پشاورمیں منعقد ہوگی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ایئرفورس سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام انٹرسروسزہاکی چمپئن شپ23 تا 30 اگست پشاورمیں منعقد ہوگی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹیکنیکل آفیشلز پینل کا اعلان کردیا گیا۔ سید ظاہرشاہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات جبکہ سید ذوالفقار حیدر ایمپائرز مینجر کے فرائض منصبی سرانجام دینگے۔ٹیکنیکل آفیشلز میں سید علی عباس (گوجرانوالہ)، حمزہ طفیل (پشاور) اور رانا ساجد (حبیب بینک) شامل ہیں جبکہ ایمپائرنگ پینل میں یاسر خورشید (ریلوی)، سہیل اکرم جنجوعہ ( پی ڈبلیو ڈی) اور وقاص احمد بٹ (واپڈا) شامل ہیں ایمپائرز اور ٹینکینل آفیشلز کی میٹنگ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرصدارت 22 اگست کو 3 بجے ہوگی جبکہ ٹیم مینجرز اور آفیشلز کی میٹنگ 4 بجے شام منعقد ہوگی۔

error: Content is protected !!