انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیدی،
انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر184 رن کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹ کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 160 رن پر آئوٹ ہو گئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان 21گیندوں پر 45 رن بنا کر نمایاں رہے، کپتان بابراعظم 32 اورافتخار احمد نے 23 رن بنائے، عمادوسیم 22،اعظم خان 11 اور شاداب خان 3رن بنا سکے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے ریس ٹوپلے نے 3، معین علی اور جوفرا آرچر نے2، 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس جارڈن،عادل رشید اورلیام لونگٹسن نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی، انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 183 سکور بنائے، کپتان جوز بٹلر نے 84 رن کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس 37،جونی بیئراسٹو 21 رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور عماد وسیم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ۔
4میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے، خیال رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون ; اس میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے۔
انگلینڈ کی پلیئنگ الیون ; اس میچ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں فِل سالٹ، جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، وِل جیکس، جونی بیئرسٹو، ہیری بُروک، لیام لیونگسٹون، معین علی، کرس جورڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور رِیس ٹوپلی شامل تھے۔