ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا خواب، کولمبو اسٹرائیکرز کی نیک خواہشات

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا خواب، کولمبو اسٹرائیکرز کی نیک خواہشات

دبئی (30 مئی 2024)

ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز 2 جون سے امریکہ میں جس میں پاکستانی ٹیم بھی جیت کی خواہش لیکر میدان میں اتری ہے۔

عالمی کرکٹ فرنچائز کولمبو اسٹرائیکرز نے اس موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ٹیم میں شامل 6 پاکستانیوں اسٹار کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نئی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے 6 کھلاڑی ، بابراعظم ، محمد عامر، شاداب خان ، افتحار احمد ، اعظم خان اور نسیم شاہ کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب کھیلتے ہیں اور وہ اس ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پوسٹ کے مطابق ورلڈکپ ان کھلاڑیوں کا خواب ہے جسے وہ پورا کرکے لوٹیں گے۔

تعارف: News Editor