سابق فاسٹ بولر شعیب اختر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کا حصہ بن گئے

 سابق فاسٹ بولر شعیب اختر 3 سال بعد اپنی ناراضی ختم کرکے ایک بار پھر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کا حصہ بن گئے۔

نئے معاہدے کے تحت وہ پی ٹی وی اسپورٹس کے لیے بطور مبصر فرائض انجام دیں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی دنیا بھر میں فین فالوونگ ہے اور وہ کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز پر تجزیہ کار کی حیثیت سے بھی نظر آتے ہیں۔

شعیب اختر کی واپسی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا خاصا کردار رہا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے ذاتی طور بھی کافی کوششیں کی ہیں جو بالآخر رنگ لے آئیں۔

جمعہ کو شعیب اختر پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے جہاں وزیر اطلاعات عطا تارڑاور ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر نے ان کا استقبال کیا۔

جون 2024 سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں کی نشریات میں شعیب اختر بطور تجزیہ کار اپنی ماہرانہ رائے دیں گے۔

error: Content is protected !!