آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس جون میں ٹی20 ورلڈکپ میں کینگروز کی نمائندگی کرنیوالے میتھیو ویڈ آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم ستمبر میں انگلینڈ کے دورے سے نظر انداز کیے جانے کے بعد انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔
میتھیو ویڈ مارچ میں تسمانیہ کے شیفیلڈ شیلڈ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد وہ ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔
اس موقع پر میتھیو ویڈ کا کہنا تھا کہ میں پوری طرح سے واقف تھا کہ میرے بین الاقوامی کیرئیر ممکنہ طور پر آخری ٹی20 ورلڈکپ کے بعد اختتام پذیر ہوگیا تھا
جس کا اندازہ تھا جبکہ ریٹائرمنٹ اور کوچنگ سے متعلق جارج بیلی اور اینڈریو میکڈونلڈ کے ساتھ 6 ماہ سے مسلسل بات چیت جاری تھی۔
میتھیو ویڈ نے آسٹریلیا کے لیے 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ان کی پاکستان کے خلاف 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 17 گیندوں پر 41 رنز کی نا قابل شکست میچ وننگ اننگ یادگار کارکردگی ہے۔