کرکٹکرکٹ ورلڈکپ 2019

بھارتی کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی کا راز سوئنگ آف سلطان وسیم اکرم نے بتا دیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نےکہا ہےکہ ملک میں اگر ٹیلنٹ ہوگا تو چلے گا ورنہ سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کوچ بدلنے اور سلیکٹر بدلنے سے کیا ہوگا ؟ پلیئر تو یہی ہیں، اگر کوئی ہے تو سامنے آئے گا۔وسیم اکرم نے کہا کہ فرسٹ کلاس پر 10،15 سال سے کسی نے کوئی توجہ نہیں دی، ٹیم میں سفارشی ہیں یا نہیں، مجھے معلوم نہیں لیکن ملک میں اگر ٹیلنٹ ہوگا تو چلے گا، سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 15 سال فرسٹ کلاس کرکٹ پر پیسہ لگایا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ ہے، بورڈ فرسٹ کلاس پر پیسہ لگائے، اس پر توجہ دے اور نظر بھی رکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!