کرکٹ

انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں،ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

ای سی بی ٹیم لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لے گی

انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں،ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سیکیورٹی وفد نے کہا ہے کہ برطانوی ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے بہت پُرجوش ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

پاکستان میں سہہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے محکمہ داخلہ پنجاب کے میچز کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔

وفد میں ای سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز روب ہل مین، ڈائریکٹر سیکیورٹی ڈریگ ڈکاسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انگلینڈ پلیئر کرکٹ ایسوسی ایشن ڈیرل مچل شامل تھے۔

سیکریٹری داخلہ نے وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی میں کرکٹ میچز کیلئے تمام تر سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

پنجاب سیف سٹیز، قذافی اسٹیڈیم اور ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں کنٹرول روم قائم ہوں گے۔ میچز کے روٹس سی سی ٹی وی کیمروں سے کوور ہوں گے جبکہ میچز کی سیکیورٹی کیلئے 7,849 اہلکار تعینات ہوں گے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی کرکٹ میچز کی سیکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے تھے، اس بار بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ لاہور اور راولپنڈی میں کرکٹ میچز کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

سیکیورٹی وفد کا کہنا تھا کہ برطانوی ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے بہت پُرجوش ہے۔ سکیورٹی ٹیم راولپنڈی کا دورہ بھی کرے گا۔

برطانوی سیکیورٹی وفد نے پی سی بی حکام کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ بھی کیا جہاں اسے جدید سرویلنس سسٹم، کمانڈ اینڈ کنٹرول میکنزم اور میچز کے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم کی سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ سے بھی میٹنگ شیڈولڈ ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے آئندہ ماہ سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ سہہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!