کرکٹ

انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرنے بطور انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈیکٹرعمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرنے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہونے والی سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

‏ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلہ سنانے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔‏واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف اوقات میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تین سال کی پابندی کی سزا سنائی تھی جسے عمر اکمل نے چیلنج کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!