

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالرز کا انعام دینے کا اعلان کردیا۔
میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔ محسن نقوی
جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی۔ محسن نقوی
کسی کی پرواہ نہ کریں۔ صرف پاکستان کے لئے کھیلیں ۔محسن نقوی
میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔ انشاللہ فتح قدم چومے گی۔ محسن نقوی
تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں۔ محسن نقوی
شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ محسن نقوی
قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں۔ آپ نے پورا اترنا ہے۔ محسن نقوی

قومی کرکٹ ٹیم کادورہ آئرلینڈ۔ انگلینڈ. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ 2 گھنٹے تک ساتھ رہے ۔ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت
چئیرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان۔ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔ محسن نقوی
امید ہے کہ آپ سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں۔بھرپور مقابلہ کریں اور میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔ جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی
کسی کی پرواہ نہ کریں۔ صرف پاکستان کے لئے کھیلیں ۔میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔ انشاللہ فتح قدم چومے گی۔ کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کادورہ آئرلینڈ۔ انگلینڈ. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سےملاقات کی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں کے ساتھ رہے ۔کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی ۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔
امید ہے کہ آپ اس بار سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں۔بھرپور مقابلہ کریں اور میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔ جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی۔
چئیرمین پی سی بی نےکہا کہ کسی کی پرواہ نہ کریں۔ صرف پاکستان کے لئے کھیلیں ۔میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔ انشاللہ فتح قدم چومے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں۔ آپ نے پورا اترنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو سکولز سے یونیورسٹز کی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔چئیرمین پی سی بی نے نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سلیکٹرز وہاب ریاض۔
محمد یوسف۔ کپتان بابر اعظم ۔ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ بھی دیا۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
سلیکٹرز وہاب ریاض۔ محمد یوسف۔ کپتان بابر اعظم ۔ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ بھی دیا
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔



