
بھارتی کرکٹرویرات کوہلی کل کتنی آمدنی کے مالک؟جان کر دنگ رہ جائینگے
ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی جو ان دنوں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے سبب خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اس وقت پھر شہہ سرخیوں کا حصہ بنے جب انکی مجموعی دولت نے لوگوں کو دنگ کیا۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کی مجموعی دولت تقریباً 1,050 کروڑ روپے ہے، جس کی بدولت وہ دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ و بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی دولت تقریباً 255 کروڑ روپےبتائی جاتی ہے۔
اس طرح اس جوڑے کی مشترکہ دولت 1,250 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے، جو برانڈ اینڈورسمنٹس، کاروباری منصوبوں اور اسٹریٹجک سرمایہ کاریوں سے حاصل ہوئی ہے۔ ان کے دہلی، ممبئی، اور گڑگاؤں میں پرتعیش مکانات بھی ہیں۔
ویرات کوہلی کی ذریعہ آمدنی کیا؟
اطلاعات کے مطابق ویرات کوہلی 15 لاکھ روپے فی ٹیسٹ میچ، 6 لاکھ روپے فی ون ڈے، اور 3 لاکھ روپے فی ٹی20 میچ چارج کرتے ہیں, جبکہ بارڈ آف کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا کے اے پلس سینٹرل کنٹریکٹ کیساتھ ویرات کی سالانہ مالیت 7 کروڑ روپے بنتی ہے۔
ان کی کل آئی پی ایل آمدنی 212.44 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اگرچہ وہ 2021 میں آر سی بی کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں، لیکن وہ اب بھی ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی (مارکی پلیئر) سمجھے جاتے ہیں۔
بڑے برانڈ کیساتھ معاہدے ;
ویرات کوہلی کے دیگر بڑے اور نامور برانڈز کیساتھ بھی معاہدے طے ہیں ، ان میں ایم آر ایف ٹائرز کا نام شامل ہے جو ویرات کو 8 سالہ بیٹ اسپانسرشپ پر 100 کروڑ روپے ادا کرتا ہے،
اسکے علاوہ پوما کیساتھ 8 سالہ معاہدہ پر کرکٹر کو 110 کروڑ روپے دیے جاتے ہیں، علاوہ ازیں اس فہرست میں آؤڈی انڈیا بھی شامل ہے جو ویرات کو 5 کروڑ روپے ادا کرتا ہے۔
دیگر مشہور برانڈز جن سے کوہلی وابستہ رہے ہیں ان میں شامل نیسلے، ریباک، مینٹرا، ٹیساٹ، بوسٹ، ہیڈ اینڈ شولڈرز، پیپسی سمیت دیگر بہت سے برانڈز کے نام شامل ہیں۔
ویرات کوہلی کےکاروباری منصوبوں میں شامل One8 پوما کے ساتھ شراکت جس میں لائف اسٹائل ملبوسات، پرفیومز ، اور کیفے چین شامل ہیں۔ اسی کیساتھ Chisel Fitness ایک جم چین، جس میں کوہلی نے 90 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔
ویرات کوہلی نے کھیلوں کی دنیا میں بھی درج ذیل ٹیموں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے ان میں ایف سی گوا (انڈین سپر لیگ)، یو اے ای رائلز (انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ)، بنگلورو یودھاز (پرو ریسلنگ لیگ) جیسی ٹیمیں شامل ہیں۔
اور صرف یہی نہیں بلکہ انکی کروڑوں کی مالیت کا ایک حصہ اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری سے بھی بنتا ہے ، ان تمام تر معاہدوں، سرمایہ کاری اور کھیل کے سبب ویرات کوہلی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو چکے ہیں۔



